فرانس

ایکسپو 2030 اور ورلڈ کپ 2034 میں سعودی عرب کا معتبر پارٹنر بننا چاہتے ہیں، فرانس

ریاض (نمائندہ خصوصی )فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایکسپو 2030 اور سعودی عرب کی میزبانی میں 2034 ورلڈ کپ میں سعودی عرب کا ایک تسلیم شدہ پارٹنر بننا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات سعودی فرانسیسی سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں کہی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پیرس چاہتا ہے کہ سعودی عرب ویژن 2030 میں شرکت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض اور پیرس مکمل طور پر قریبی ممالک ہیں اور ایک جیسے نظریات رکھتے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے مملکت میں کام کرنے والی فرانسیسی کمپنیوں کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا۔ اسی تناظر میں صدر میکروں نے وضاحت کی کہ پیرس فرانس میں سعودی سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتا ہے۔ فرانس ہمیشہ سعودی عرب کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں