ٹیسٹ میچ

آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھاٹیسٹ میچ 26دسمبر کو شروع ہوگا

میلبورن(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گرائونڈمیں شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈرگواسکر ٹرافی سیریز 1ـ1 سے برابر ہے۔

بھارت کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری قائم کی ، تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دی اور پانچ میچوں کی سیریز بھی 1ـ1 سے برابر کر دی،دونوں ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی بارڈر۔ گواسکر ٹرافی سیریز کھیلے گی جس کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کررہے ہیں ، وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بچے کی پیدائش کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی غیر موجودگی میں مایہ ناز فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ نے ٹیم کو لیڈ کیا۔26 دسمبر سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈپر کھیلا جائے گا۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2025 سڈنی کرکٹ گرائونڈمیں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں