اسرائیلی ذرائع

غزہ میں جنگ بندی  مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے کے قریب نہیں، اسرائیلی ذرائع

تل ابیب (نمائندہ خصوصی) اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے مقامی وقت کے مطابق اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ اسرائیلی وفد اب بھی قطر کے شہر  دوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے اور مذاکرات میں متعلقہ فریقین کے درمیان بدستور اختلافات موجود ہیں اور کسی پیش رفت کے حصول اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول معاہدے تک پہنچنے میں مزید وقت لگے گا۔ 

مذاکرات میں شامل فلسطین کے ایک سینئر   عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات 90 فیصد مکمل ہو  گئے ہیں لیکن کچھ اہم معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اہم مسئلہ مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد پر فلاڈیلفیا کوریڈور میں اسرائیلی فوج کی  تعیناتی ہے۔ اس کے علاوہ  متعلقہ فریقوں کے درمیان اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر کئی کلومیٹر وسیع بفر زون قائم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے جہاں اسرائیل اپنے فوجیوں کو مستقل تعینات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر  یہ حل طلب مسائل حل ہوجاتے ہیں تو فریقین چند دنوں کے اندر تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)، فلسطینی اسلامی جہاد (جہاد) اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی ایف) کے رہنماؤں نے 21 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نئی شرائط لاگو  نہیں کرےگا  تو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی  معاہدے کے امکانات “پہلے سے کہیں زیادہ” ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں