عمر ایوب

حکومت نے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، دیکھنا ہے ان کی نیت کیسی ہے، عمر ایوب

پشاور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، ہم دیکھیں گے کہ ان کی نیت کیسی ہے؟۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، ان سے مذاکرات ہوں گے۔ آج مذاکرات کا پہلا دور ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت کیسی ہے، یہ بھی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوئی، نہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔ ہم ملاقات کے لیے گئے تھے لیکن اس دن مجھے گرفتار کیا گیا۔ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں