کاٹز

حزب اللہ کو دوبارہ جنوبی لبنان کی طرف نہیں آنے دیں گے ، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (نمائندہ خصوصی)اسرائیل نے ایک بار پھر انتباہ کیا ہے کہ حزب اللہ کو دوبارہ جنوبی لبنان میں فعال اور موثر ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دھمکی اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے دی ۔ کاٹز نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ حزب اللہ کو اسرائیلی کمیونٹیز کے لیے خطرہ بننے دیا جائے۔کاٹز نے کہا کہ ہم نے حزب اللہ کو اپنی غیر معمولی اور مثالی طاقت کے ساتھ روک دیا ہے۔ سانپ کو کچل دیا ہے۔

لیکن اگر حزب اللہ نیدریائے لیطانی سے پیچھے تک پسپائی اختیار نہ کی اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش کی توہم اس کا سر کچل کر رکھ دیں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے لیے یہ اشتعال انگیزی پر مبنی دھمکی لبنان میں قائم اسرائیلی فوج کی آٹ پوسٹ پر فوجیوں سے گفتگو کے دوران دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں