لاہور ہائیکورٹ

مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا’ لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلمان کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتے پر فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس اقبال چوہدری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا جس کے مطابق مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا۔لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور اس کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصے کا حق دار نہیں۔

گوجرہ کے وفات پانے والے شخص کی 83کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی جس کے بعد پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔ماتحت عدالت نے چچا کے غیر مسلم ہونے کی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔بعد ازاں فیصلے کو چچا نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں