مسرت جمشید چیمہ

ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے ‘مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام جعلی حکمرانوں کی کارکردگی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں انتخابات کی صورت میں جب بھی موقع میسر آیا وہ ان کا کڑا محاسبہ کریں گے.

پی ٹی آئی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ، ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے دعوئوں سے ایسا ظاہر ہوتا ہے جیسے ملک میں ہر طرف دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔

پہلے عوام کو د و وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوتے تھے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناکامیوں کی طویل فہرست ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے لیکن ایسا زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کھلے دل اور ذہن کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں شامل ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں