ایاز صادق کے ابھینندن کے متعلق بیان کی مذمت، قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع.

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمن کی رہائی سے متعلق متنازعہ بیان کی مذمت کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ نے قرار داد پیش کی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایاز صادق نے یہ بیان سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستان کو خوش کرنے کے لئے دیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان کے آرمی کے خلاف ریمارکس جاری کررے ہیں بلکہ ملک کے آئین کے خلاف ورزی کی ہے.

قانون ساز نے مطالبہ کیا کہ ایاز صادق کو ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے نااہل کرنے کے لئے ایک ریفرنس تیار کیا جائے۔ گذشتہ ہفتے ، پاک فوج نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 27 فروری 2019 کو بھارتی شکست کے بعد پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کو جنیوا کنونشن کی ضروریات کے مطابق رہا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں