شبلی فراز

ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں نہیں جانے دینگے، شبلی فراز

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشر یات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائےگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پس ِمنظر میں چلی جائےگی۔ پاکستان کے عوام گوجرانوالہ، کوئٹہ جلسوں کے ملک دشمن بیانیے اور مزار قائد کی بے حرمتی کا حساب چاہتے ہیں، اِنکی قومی اِداروں کےخلاف زہرپھیلا کردشمن کو خوش کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے ،میڈیا صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں عامر محمود کو چیئرمین، سلمان اقبال اور میر ابرہیم کو وائس چیئرمین، شکیل مسعود کو سیکرٹری جنرل، احمد زبیری کو جوائنٹ سیکرٹری اور محمد اطہر قاضی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا الیکٹرانک میڈیا معاشروں پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ فیصلہ سازی ،رائے عامہ کی تشکیل اور عوام کی حالات سے آگاہی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آزادی اظہار کے بنیادی آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،سینیٹر شبلی فراز کا کہناتھاکہ میڈیا صنعت کی ترقی اور فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ امید ہے کہ پی بی اے کی نو منتخب قیادت میڈیا صنعت بالخصوص صحافیوں اور ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں