مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے، وزیر خارجہ

بھارتی قابض افواج، مسلسل جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں
نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا کردنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج، مسلسل جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں ،دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی قابض افواج، مسلسل جبرو استبداد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ان مقتولین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جاتے ہیں لیکن اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں