اسرا ئیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پید ا نہیں ہو تا، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کر نے کا سوال ہی پید ا نہیں ہو تا ۔ دہلی میں غیر ذمہ دار حکومت سیاسی مقاصد کےلئے کچھ بھی کر سکتی ہے ۔کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کے طالب علموں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جو ملک و معیشت کیلئے صحیح قدم نہیں ہے۔

خطے کی صورتحال اور پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں مخدو شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل بھارت کا اصلی چہرہ دیکھ رہا ہے، 14 نومبر کو ڈوزیئر میں ہم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابلِ تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں، یورپی یونین ڈس انفولیب کی حالیہ چشم کشا انکشافات پر مبنی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے جھوٹی پراپگنڈہ مہم شروع کی، ارنب گوسوامی کی “چیٹ “منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا.

جو بھارت نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا، بھارت کی بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی، دہلی میں غیر ذمہ دار حکومت قائم ہے جو سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے ، دنیا جان چکی ہے کہ وہ بھارت جسے وہ سیکولر ریاست سمجھتے تھے اس پر ایک فاشسٹ ہندوتوا حکومت مسلط ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے.

ہم چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور اپنے منطقی انجام تک پہنچیں ، افغانستان کے اندر اور باہر کچھ عناصر ہیں جو اسپائلر (خرابی) کا کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیں، جب حکومت، فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کر چکی ہے تو پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر اعظم عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں، جبکہ وزارتِ خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں