وزیراعظم عمران خان آ ج کو نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے.

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان( ‌آ ج) بدھ کو نوشہرہ اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔منگل کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جلوزئی نوشہرہ میں کم آمدنی والے افراد کے لئے جلوزئی ہاﺅسنگ سکیم نوشہرہ کا آغاز کریں گے۔دورہ پشاور کے دوران وزیر اعظم پشاور۔درہ آدم خیل سڑک کی بحالی و بہتری کے منصوبے کے آغاز اور چترال۔بونی۔مستوج۔شندور سڑک کی بحالی و توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نئے او پی ڈی بلاک کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم حیات آباد پشاور میں جسمانی طور پر مفلوج افراد کے بحال شدہ مرکز کا دورہ بھی کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں