اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی کے انعقاد پر تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں لوگوں کے سڑکوں پر پڑے ہونے کی ایک وجہ وہاں کے سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے ہیں۔
اگر ہندوستان میں لوگ سڑکوں پر بے آسرا پڑے ہیں تو اس لئے کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں آکسیجن بیڈز ختم ہو چکے ہیں اس حالت میں پہنچنے کی بڑی وجہ وہاں کے سیاستدانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا جہاں اتر پردیش الیکشن مہم میں #CoronaSOP کی دھجیاں اڑا دی گئیں یہاں اب یہی رویہ مریم نواز کا ہے pic.twitter.com/FdAdLHv4MT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 17, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہندوستان میں لوگ سڑکوں پر بے آسرا پڑے ہیں تو اس لئے کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں آکسیجن بیڈز ختم ہو چکے ہیں اس حالت میں پہنچنے کی بڑی وجہ وہاں کے سیاستدانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا جہاں ایک طرف بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں گئی ایسا ہی رویہ پاکستان میں مریم نواز اپنائے ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی شیخوپورہ پہنچیں اور لیگی رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف اظہار مذمت کیا ، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوگئی جس سے مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔