فواد چوہدری

فواد چودھری نےمریم نواز کو بھارتی سیاستدانوں کی طرح غیرزمہ دار قرار دےدیا.

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی کے انعقاد پر تنقید کی ہے۔‌‌‌سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں لوگوں کے سڑکوں پر پڑے ہونے کی ایک وجہ وہاں کے سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہندوستان میں لوگ سڑکوں پر بے آسرا پڑے ہیں تو اس لئے کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں آکسیجن بیڈز ختم ہو چکے ہیں اس حالت میں پہنچنے کی بڑی وجہ وہاں کے سیاستدانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا جہاں ایک طرف بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائیں گئی ایسا ہی رویہ پاکستان میں مریم نواز اپنائے ہوئے ہیں۔ ‌‌یادرہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی شیخوپورہ پہنچیں اور لیگی رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف اظہار مذمت کیا ، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوگئی جس سے مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں