شفقت محمود

تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے، وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ ‌ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں سال کسی کو بغیر امتحان پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‌ذرائع نے بتایا کہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔ حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے جبکہ رزلٹ میں تاخیرپر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ چھٹی کے حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں