کوورونا وائرس

کورونا وائرس کے باعث 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ، 67 افراد جاں بحق.

اسلام آباد (گلف آن لائن) کوروناوبا کے باعث مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے. کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے علاوہ ملک میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔‌‌نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,057,95 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 482 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 913,784 ہوگئی ہے۔‌‌سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 14 ہزار 158 ، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 411، اسلام آباد میں 80 ہزار 927، بلوچستان میں 24 ہزار 908 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 060 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں