مائیکروسافٹ “ونڈوز 11″کی جھلکیاں سامنے آگئی.

امریکہ (گلف آن لائن) مائیکروسافٹ کی خبروں اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد مائیکروسافٹ ونڈوز کا نیا ایڈیشن “ونڈوز 11” متعارف کروادیا جائے گا۔ گزشتہ روز مائیکروسافٹ کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں مختلف ونڈوز ورژنز کے سٹارٹ اپ ساؤنڈز شامل شامل کیے گئے، 11 منٹ دورانیہ کی اس ویڈیو میں مختلف ونڈوز کے سٹارٹ اپ ساؤنڈز کو سلو موشن میں سنا جاسکتا ہے۔

تاہم ویڈیو کو گہری نظر سے دیکھنے والے ماہرین نے اس ویڈیو میں چھپا ہوئی ونڈوز 11 کی جھلک ڈھونڈ نکالی ہے.‌ویڈیو میں ایک جگہ پر ونڈوز 10 کا لوگو شامل کیا گیا جس کا سایہ زمین پر “11” کا ہندسہ بنا رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اشارہ ہے کہ مائیکروسافٹ جلد ونڈوز 11 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ی الحال ونڈوز کے نئے ورژن کے حوالے سے کوئی مستند یا آفیشل رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، تمام معلومات قیاس آرائیوں پر مشتمل ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں