تھپڑ کھانے کے بعد آپ کی طبیعت کیسی ہے؟کمسن بچےکا فرانسیسی صدر سےسوال.

فرانس (گلف آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے لاسوم صوبے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کیا۔ اسکول کے دورے کے دوران ایک کمسن طالبعلم نے صدر سے پوچھا کہ جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ ‌‌اس سوال سے فرانسیسی صدر حیران پریشان ہو گئے۔ اس بچے نے سوال پوچھنے کے لیے ہاتھ اٹھایا اور جب اسے سوال پوچھنے کی اجازت ملی تو اس نے یہ سوال داغ دیا جس نے ایمانوئل میکرون کی پریشانی اور سبکی میں اضافہ کیا۔‌

اس سوال کے جواب میں فرنچ صدر نے کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھی بات نہیں ہوتی، یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا نہیں لگتا۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا اس نے بی ٹھیک نہیں کیا۔‌‌فرانسیسی اخبار “لی فیگارو” نے جمعرات کو خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے۔ ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کے لیے اجازت طلب کرنے خاطر انگلی اٹھائی۔ اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں