اگر سارا ٹیکس پٹرول سے ہی اکٹھا کرنا ہے تو وزراء کو گھر بھیجیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن) مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کا پیٹرول پر ٹیکس لگا کر 600 ارب روپے جمع کرنے کا پروگرام ہے، اگر سارا ٹیکس پٹرولیم سے ہی اکٹھا کرنا ہے تو وزراء کو گھر بھیجیں، ایف بی آر کو بند کر دیں۔ ‌قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کی روایات ہیں، اس ایوان کا چلنا نہ چلنا اسپیکر کی کامیابی ناکامی ہوتی ہے.

ایوان نہ چلے تو عوام کے مسائل رہ جاتے ہیں، اس ایوان میں لیڈر آف اپوزیشن پر حملہ کیا گیا، کسی رکن نے کچھ نہیں کہا، اسپیکر نے بھی کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں اراکین کو نہیں جمہوریت کو ماری گئیں، ایک دن آئے گا کہ یہ کتابیں ٹی وی پر دکھائی جائیں گی، کہا جائے گا کہ جمہوریت سے آمریت بہتر ہے.

یہ آمریت اس ملک پر پہلے بھی مسلط رہ چکی، ایوان میں حملے کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہوئیں، اس ملک میں صدارتی نظام نہیں چل سکتا، آئین پارلیمانی ہے، یہ ایوان صدارتی نظام کے خلاف قرار داد پاس کرے، صدراتی نظام کے خلاف بات کرنا میرا فرض ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں