طالبان

طالبان نے افغانستان میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا.

افغانستان (گلف آن لائن) افغان صوبے قندھار میں واقع بھارتی قونصل خانے پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور اس قبضے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ ‌ طالبان کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں طالبان کو بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں ٹہلتے دیکھا جا سکتا ہے۔‌ یاد رہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے اعلان اور طالبان کی مختلف علاقوں میں پیش قدمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے قندھار میں اپنا قونصل خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

جب کہ بھارتی ترجمان وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ ہمارے قونصل خانے کے عملے کی واپسی ایک وقتی اقدام ہے ۔ ‌انہوں نے کہا کہ قندھار میں حالات بہتر ہونے تک بھارتی عملہ اپنے ملک میں ہی رہے گا جبکہ وہاں کام کرنے والا مقامی عملہ کام جاری رکھے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں