آج خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی.

مکہ (گلف آن لائن) ہر سال کی طرح اس سال بھی حج بیت اللہ کے موقع پر 9 ذی الحجہ کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔‌‌غلافِ کعبہ کو کسوہ بھی کہتے ہیں اور اس کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے، جسے سیاہ رنگ سے رنگا جاتا ہے اور اس میں 120 کلو گرام سونے اور سو کلوگرام چاندی کے تار استعمال ہوتے ہیں۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا کام 200 ہنرمند وں کی مدد سے انجام دیاجاتا ہے، تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتار جاتا ہے, اس پر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے، اس کے بعد اسی طرح دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتارا جاتا اسی ترتیب کے ساتھ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں