بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مسلسل ناکامیوں کی وجہ بتا دی.

ہیڈنگلے (گلف آن لائن) انگلش بولنگ بڑی بے رحم تھی‘ ویرات کوہلی لیڈز ٹیسٹ میں شکست کی ’اصل‘ وجہ زبان پر لے آئے۔ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اس ناکامی پر بھارتی کپتان کوہلی کا کہنا تھا ہمارے بیٹسمین انگلش بولنگ کی تاب نہیں لاسکے اور انھوں نے عمدہ بولنگ کرکے ہمیں دباؤ میں لے لیا تھا،بھارت اننگز اور 76 رنز سے ہارنے پر سیریز میں حاصل ہونے والی برتری کھوبیٹھا ہے۔ تیسرے میچ کے اختتام پر سیریز سردست 1-1 سے برابر ہوچکی ہے.

بھارتی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، کوہلی نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کی ” بے رحم ” بولنگ نے ہمیں شدید دباؤ کا شکار کردیا تھا، میزبان بولرز نے ایسا سماں باندھا کہ ہمارے بیٹسمین یکے بعد دیگرے پہلی اننگز میں پویلین واپس ہوتے چلے گئے۔ پہلی اننگز میں کسی بھی ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ ہوجانے دباؤ کا سبب بنتا ہے، ایسے میں حریف سائیڈ آپ پر حاوی ہوجاتی ہے، ہمارے ساتھ بھی لیڈز میں کچھ ایسا ہی معاملہ رہا، تاہم ہم نے دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرکے اعتماد بحال کیا لیکن بڑے خسارے کی وجہ سے ناکامی کو نہیں ٹال سکے، انگلش بولرز نے غیرمعمولی بولنگ کرکے ہمیں دباؤ کا شکار رکھا اور اپنا مطلوبہ نتیجہ پانے میں بھی کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں