جرمن وزیر خارجہ

جرمن وزیر خارجہ افغان باشندوں کے انخلا کے لیے نئے راستوں کی تلاش میں

تاشقند (گلف آن لائن)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس افغانستان سے تحفط کے ضرورت مند مقامی باشندوں کے انخلا کے لیے نئے ممکنہ راستوں کی تلاش کے لیے اپنی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ہائیکو ماس اب ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ۔اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ ترکی میں تھے۔

انقرہ میں ترک قیادت کے مطابق امریکی دستوں کے انخلا کی تکمیل کے بعد ترکی طالبان کے ساتھ مل کر کابل کے ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لے گا۔ ہائیکو ماس ازبکستان سے تاجکستان چلے جائیں گے، جس کے بعد ان کی اگلی منزل پاکستان ہو گی۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو ایسے افغان شہریوں کے ہندو کش کی اس ریاست سے زمینی راستوں سے انخلا کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جن کی سلامتی طالبان کی وجہ سے خطرے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں