اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی:بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری/ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے داخلے شروع’10مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرامزبھی شامل ہیں

اسلام آباد(گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے شروع ہوگئے ہیں ، اس مرحلے میں بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(، بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس( ،2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، ڈیڑھ ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز بھی شامل ہیں۔بی اے جنرل اور بی کام میں داخلے کے لئے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری میں تمام لازمی کورسز بشمول انگلش میں پاس ہونا ضروری ہے۔ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن میں داخلے کی اہلیت 45فیصد نمبروں کے ساتھ ایف اے/ایف ایس سی مقرر کی گئی ہے۔

ڈیڑھ سالہ بی ایڈ میں داخلے کے لئے ایم اے /ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے آنرز)چار سالہ( اہلیت مقرر کی گئی ہے گریجویٹ طلبہ جنہوں نے چودہ سالہ تعلیم کم از کم سیکنڈ ڈویژن مکمل کررکھی ہے وہ اڑھائی سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ جن طلبہ نے ایف اے/ایف ایس سی یا مساوی تعلیم )سیکنڈ ڈویژن (حاصل کررکھی ہے وہ چار سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ڈگری(اور بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(میں جو طلبہ پہلے سمسٹر میں داخلہ لے رہے ہیںیا جاری طلبائ(Continue Students)آن لائن اور مینول دونوں طریقوں سے اپلائی کرسکتے ہیں۔جبکہ دیگر پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی لازمی ہے۔ 10مضامین میںچار سالہ بی ایس (ODL Mode)پروگرامز بھی اس مرحلے میں پیش کئے گئے ہیں، ان میں اکائونٹنگ اینڈ فنانس ، عربیک ، انگلش ، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز ، انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ، ماس کمیونیکیشن ، پاکستان سٹڈی ،

اردو اور اسلامک سٹڈیز سات سپیشلائزیشن کے ساتھ )جنرل، قرآن اینڈ تفسیر ، شریعہ ، حدیث اینڈ حدیث سائنسز ، سیرت سٹڈیز ، درس نظامی اور بین المذاہب مطالعات (شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کی آخری تاریخ 18۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 051-111-112-468یا ای میل admn@aiou.edu.pkپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں