پٹرولنگ پولیس

ڈسکہ: پٹرولنگ پولیس اکبر چوک کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈسکہ(تحصیل رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد وسیم ڈار کی ہدایت ڈی ایس پی سیالکوٹ طاہر محمود گوندل کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر پر سخت نظر رکھنے اور انسداد جرائم کے کے لیے پٹرولنگ پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں اسی تناظر میں انچارج پٹرولنگ پولیس اکبر چوک الطاف حسین کی نگرانی میں اے ایس آئی قدر حسین نے ٹیم(محمد ارشد ،محمدافضل،محمد خلیل) کےہمراہ دوران گشت پل نہر لوڑھکی پر ناکہ بندی کرکے ایک ملزم بلال ولد منظور حسین قوم جٹ سکنہ تلونڈی موسی خاں کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ 63 گولیاں برآمد کرکےتھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ درج کروادیا ہے.
منشیات فروشوں
اسی طرح واہلے قصبہ نزد پٹرول پمپ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک سوزوکی ایوری ڈبہ نمبری ‌ٌ‌
LE17-8528 رنگ سفید جو کہ منڈیکے چوک کی طرف سے آرہا تھا مشکوک پانے پر روکا گیا جامہ تلاشی کے دوران ڈرائیور ناصر مبین ولدبشارت احمد خاں قوم راجپوت تحصیل ظفروال سے ایک شاپر برآمد ہوا چیک کرنے پر اس کے اندر سے 1360گرام چرس برآمد ہوئی،
منشیات فروشوں
اس کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص محمد فہد ولد رمضان گجر ،سکنہ سرجال تحصیل ظفروال ضلع ناروال کی جامہ تلاشی پر ہیروئن 200 گرام اور 1400 گرام ڈارک براون چرس برآمد ہوئی.
مقدمہ درج
ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے تھانہ صدر ڈسکہ میں مقدمہ درج کروادیا ہے
مقدمہ درج
ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا عوام کے جان ومال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں