سعودی عرب

سعودی عرب میں تین کروڑ 90لاکھ ویکسینز لگا دی گئی ہیں، وزارت صحت

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے مملکت میں 3 کروڑ 90 لاکھ ویکسینز لگا لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہاکہ مملکت میں 587 مراکز قائم کئے گئے جہاں پر تمام شہریوں اور مقیمین کو کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگائی جارہی ہیں۔سعودی عرب کی کل آبادی کا 56.5 فی صد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مملکت کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لیں۔متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارا ت ائیرلائن نے اعلان کیا کہ 11 ستمبر سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے سفر پر پابندی عائد کر رکھی تھی جو کہ اب کھول دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں