سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ، فیکٹری انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست، سی بی اے یونین کے عہدیداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو نوٹس جاری

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے ملازمین پرفیکٹری انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سی بی اے یونین کے عہدیداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو نوٹس جاری کردیئے۔

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں ملازمین پر فیکٹری انتظامیہ کو ہراساں کرنے کا الزام سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ منگھو پیر کے صنعتی علاقے میں ڈاڈیکس کمپنی جولائی میں بند ہوئی۔ کمپنی بند کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیئے گئے۔ سی بی اے لیبر یونین عہدیداروں نے احتجاج کے نام پر انتظامیہ کا فیکٹری آنا جانا بند کردیا۔ انتظامی افسران پر تشدد بھی کیا گیا۔

افسران کام چھوڑ گئے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے فریقین کو 30 ستمبر کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم امتناع کی زبانی درخواست مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں