فلم انڈسٹری

فلم انڈسٹری کو کس نے نقصان پہنچایا اس پر ڈا ل کرآگے بڑھنا چاہیے ‘ غلام محی الدین

لاہور( گلف آن لائن)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ اب ہمیں اس با ت کا رونا چھوڑ کر کہ کس نے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچایا پرمٹی ڈا ل دینی چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے ،حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کے حوالے سے اقدامات کی اطلاعات آرہی ہیں جو خوش آئند ہے ۔ ایک انٹرویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے حکومتی سرپرستی تونا گزیر ہے لیکن اسے صرف بیورو کریسی کے منصوبوں سے پائوں پر کھڑ انہیں کیا جا سکتا۔

حکومت اگر واقعی فلم انڈسٹری کی بحالی اور اسے ترقی دینے کی خواہشمند ہے تو اس سے وابستہ رہنے والے سینئر زسے رہنمائی لی جائے اور اس کے لئے باضابطہ سفارشات مرتب کرائی جائیں جن پر عمل کرکے فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے جایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں