نور مقدم کیس

نور مقدم کیس ،ہائی کورٹ میں ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت پندرہ ستمبر بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔

ملزم ذاکر جعفر کی جانب سے خواجہ حارث بطور وکیل پیش ہوئے۔نور مقدم کے والد شوکت علی مخدوم کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔شوکت علی مقدم کے وکیل نے کیس دیگر شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیساتھ سننے کی استدعا کی ۔ خواجہ حارث نے کہاکہ یہ درخواست دیگر کیسز کساتھ نہیں سنا جاسکتا، خواجہ حارث نے کہاکہ میرے موکل ضمانت ، دوسرا کیس شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کا ہے۔ عدالت نے شاہ خاور ایڈووکیٹ کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے کہاکہ شاہ خاور ایڈووکیٹ آئندہ سماعت سے پہلے وکالت نامہ جمع کرائیں۔

کیس کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کعر دی گئی ۔ دوسری جانب نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کے دور ان عدالت کے باہر نور مقدم کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزمان سے کسی قسم کی ہمدردی نا برتی جائے۔ مظاہرین نے کہاکہ نور مقدم کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں