انٹر بینک

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطا بق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.90روپے سے بڑھ کر168.15روپے اور قیمت فروخت168روپے سے بڑح کر168.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈاہلر کی قیمت خرید 168.30روپے سے بڑھ کر168.40روپے اور قیمت فروخت168.70روپے سے بڑھ کر168.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے گھٹ کر197.80روپے اور قیمت فروخت200روپے سے گھٹ کر199.80روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت234روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں