فلائنگ آپریشن

توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سکول ٹیچر ملک ریاض حسین کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول میں گریڈ 17 میں سبجیکٹ سپیشلسٹ ہے۔ گریڈ 18 میں ترقی کا حقدار ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے ترقی کا معاملہ موخر کرنے پرچیف سیکرٹری کے پاس محکمانہ اپیل کی۔ شنوائی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری کوزیرالتوا ء اپیل پر فیصلہ کرکے عملدرآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کروانے کا حکم دیا۔ فاضل عدالت کے29 جون 2021 کے حکم کی تاحال تعمیل نہیں کی گئی۔ استدعا ہے کہ چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں