برجیس طاہر

لیگی رہنما برجیس طاہرآمدن سے زائد اثاثہ جات کی تفتیش کیلئے نیب لاہور میں پیش

لاہور(گلف آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما برجیس طاہرآمدن سے زائد اثاثہ جات کی تفتیش کے لئے نیب لاہور میں پیش ہوئے ۔

بتایا گیا ہے کہ نیب کی ٹیم نے برجیس طاہر سے ان کی آمدن او راثاثوں کے حوالے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ان سے سوالات کئے جس کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

ذرائع کے مطابق برجیس طاہر کو 30کروڑروپے سے ز ائد کے اثاثے بنانے پر طلب کیاگیاتھا۔برجیس طاہر نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں