اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی خیبرپختونخواہ کے دور افتادہ اورکم شرح خواندگی والے علاقوںتک تعلیمی نیٹ ورک پھیلارہی ہے

اسلام آباد(گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خیبر پختونخواہ کے دور افتادہ اور کم شرح خواندگی والے علاقوں خصوصاً ضم شدہ قبائلی اضلاع تک تعلیمی نیٹ ورک پھیلارہی ہے تاکہ یہاں کے عوام کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرکے انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاسکے” اِن خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر دیر لوئر ، کیپٹن )ریٹائرڈ( عون حیدر گوندل سے ملاقات کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر ، عون حیدر گوندل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ اراضی ملنے کے بعد تمیرگرہ میں یونیورسٹی کیمپس کی جد ید عمارت تعمیر کرینگے جس میں سمارٹ کلاس روم بھی قائم کیا جائے گا جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتوں سے آراستہ ہوگا ۔ ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ڈپٹی کمشنر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں جن بچوں کے پاس انٹرنیٹ /کمپیوٹر کی سہولتیں نہیں ہے وہ بچے اور بچیاں یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم سمارٹ کلاس روم میں آن لائن سہولتوں سے مفت استفادہ کرسکیں گے۔

وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم اِن دنوں خیبر پختونخواہ کے دورے پر ہیںجس کے دوران وائس چانسلر حکومتی عہدیداران ، سماجی و سیاسی عمائدین اور مخیر حضرات سے یونیورسٹی کے ریجنل کیمپسز کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے زمین حاصل کرنے پر بات چیت کرینگے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے طلبہ کی سہولتوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے، ڈیجٹلائزیشن کے تحت طلبہ کو گھر کی دہلیز پر آن لائن سہولتیں فراہم کردی گئیں ہیں۔ کرایوں کے مکانوں میں قائم یونیورسٹی کے ریجنل دفاتر کے لئے اپنی عمارتیں تعمیر کرنابھی وائس چانسلرکی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں