آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جاتا تو دھرتی دہشتگردوں سے پاک ہو جاتی ۔

سابق صدر آصف زرداری نے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

آصف زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت اور ان کے بلند درجات کیلئے دعاکی ۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ دہشت گردوں کو وطن دشمن سمجھ کر کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں