حضرت داتا گنج بخش

حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات

لاہور( گلف آن لائن)برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 26ستمبر کو ہونا ہے جبکہ حکومت نے 30ستمبر تک مزارات کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف نے پنجاب حکومت سے ایڈوائزری مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کیلئے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو درخواست دیدی گئی ہے، عرس تقریبات کیلئے مزار شریف کو کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، مزار شریف کی بندش کے باوجود محکمہ اوقاف پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دے رکھی ہے، داتا صاحب کے عرس کی تقریبات میںشرکت کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دعوت نامہ بھی بھجوایا جا چکا ہے جبکہ رسم چادر پوشی میں شرکت کیلئے وزیراعلی سردارعثمان بزدار کو دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں