لاہور ہائیکورٹ

پرویز مشرف ،آصف زداری ،یوسف رضا گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کل ہو گی

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ سابق صدر پرویز مشرف ،آصف علی زداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کل( پیر) کے روز کرے گا ۔10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دئیے گئے فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کریں گے ۔فل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی اور سابق صدر آصف زرداری کے دوعہدوں کیخلاف جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں