سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں مبینہ کرپشن کیس میں شرجیل میمن کے ساتھ شریک ملزم کی کیس ختم کرنے کی اپیل مسترد کردی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس میں چھوٹ دے کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق محکمہ اطلاعات سندھ کے افسر منصور احمد راجپوت کی نیب عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ نے سیلز ٹیکس میں چھوٹ دے کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف محکمہ اطلاعات سندھ کے افسر منصور احمد راجپوت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے منصور احمد راجپوت کی ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ نیب ریفرنس کے مطابق ملزم نے میسرز پرائم ٹریڈنگ کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی۔ ملزم نے سرکاری خزانے کو 147 ملین سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں