صبا قمر

انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے، صبا قمر

کراچی (گلف آن لائن) معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھا دی۔صبا قمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کے اہلِ خانہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیا ہماری بیداری کیلئے ایک اور نور مقدم جیسا سانحہ ہونا ضروری ہے؟

صبا قمر نے یہ بھی کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم نور مقدم کی فیملی کا ساتھ دیں۔واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میںایک بااثرشخص کی طرف سے 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں