نور مقدم کیس

نور مقدم کیس ، مرکزی ملزم طاہر ظہور سمیت بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھ اکتوبر مقرر

اسلام آباد (گلف آن لائن)نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم طاہر ظہور سمیت بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھ اکتوبر مقرر کر دی گئی ۔دوران سماعت ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں،

مرکزی ملزم طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ،طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان ضمانت پر ہونے کی وجہ سے خود عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں