فرخ حبیب

اپوزیشن کے مطالبے کے باوجود کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاون نہیں لگایا، فرخ حبیب

فیصل آباد (گلف آن لائن) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبے کے باوجود کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاون نہیں لگایا، وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے مکمل طور پر واضح تھے، کاروبار بھی چلتا رہا اور ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری رکھا گیا،

کورونا سے دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، ملک میں کاروبار کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ایک کروڑ روپے تک قرضے دئیے جائیں گے، وزیراعظم کی پالیسی سے کاروبار، روزگار میں اضافہ ہوگا، اب روزگار کیلئے قرض کی مد میں کسی گارنٹی کی ضرورت نہیں، اب تک 22 ارب روپے دیئے گئے ہیں ۔

پیر کو وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے مسائل حل کرنے کےلئے ہر وقت حاضر ہیں، ہمارے تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، آپ کے کاروبار سے بہت سے لوگوں کا روزگار منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بجلی کے بلوں میں 50ارب روپے کا ریلیف دیا گیا،حکومت ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی کےلئے بھی سکیم لائی ہے،ایس ایم ایز کی ترقی سے روزگار فراہم ہو گا اور برآمدات بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کےلئے اب تک 22ارب روپے کے قرضے جاری کئے جا چکے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات تھیں کہ وباءسے لوگوں کو بچانا اور معیشت کو بھی رواں رکھنا ہے، کاروبار بند نہ ہوں اس لئے ویکسینیشن بھی جاری ہے، کوروناوباءسے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، ہم سمارٹ لاک ڈاﺅن کا تصور لائے، دنیا نے بھی اسے سراہا،کورونا وباءکے باوجود ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے،ہم اسے مزید آگے بڑھا رہے ہیں،ہماری معاشی ٹیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلئے ہر وقت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں