وفاقی حکو مت

وفاقی حکو مت کاکسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن) وفاقی حکو مت نے کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پاکستان سٹیزن پورٹل پرکسانوں کے لئے خصوصی کیٹیگری الاٹ کردی گئی ،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومتوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرکے123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں،کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو جاری مراسلے میںکہا گیاہیکہ کسان اپنے مسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے،کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹریز کسانوں کے مسائل کے حل پر افسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں،تمام صوبوں میں کسانوں کے مسائل کے لئے 123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔خیبر پختونخواہ کے 43 ،پنجاب کے 57 بلوچستان12،سندھ4،وفاق4،آزادکشمیر2اور گلگت میں 1 سرکاری افسر کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔کسان کارڈ ،کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کروا سکیں گے۔کسانوںکے 52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کسانوں کی آگاہی کے لیے ضلعی سطح پر مہم بھی چلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں