اسلام آباد ہائی کورٹ

عدالت کو بتایا گیا عرفان قادر نئے وکیل ہیں جنہیں تیاری کے لیے وقت درکار ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں سماعت کاتحریری حکم

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ عرفان قادر نئے وکیل ہیں جنہیں تیاری کے لیے وقت درکار ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق مریم نواز کی طرف سے نیا وکیل مقرر ہونے پر التوا کی درخواست کی گئی، عدالت کو بتایا گیا کہ عرفان قادر نئے وکیل ہیں جنہیں تیاری کے لیے وقت درکار ہیں، نیب کے وکیل نے مریم نواز کی جانب سے التوا کی درخواست کی مخالفت کی

، نیب وکیل نے کہا کہ اپیل 2018 سے زیر التوا اور سزا 2019 سے معطل ہے، نیب وکیل نے کہا معاملے میں بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے، اپیل میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، نیب کے وکیل نے کہا کہ اپیل پر قانون کے مطابق فیصلے کے لیے الگ درخواست بھی دی گئی ہے۔حکم نامہ کے مطابق انصاف کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے التوا کی درخواست منظور کی جاتی ہے، مریم نواز کی اپیل اور اپیل پر جلد فیصلے کی نیب درخواست پر سماعت 6 اکتوبر کو ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں