اوپن یونیورسٹی'

اوپن یونیورسٹی’بی اے/بی ایڈ پروگرامز کے امتحانات 18اکتوبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد(گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021 کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 18۔اکتوبر سے شروع ہونگے جو 11۔دسمبر تک جاری رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(، ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن ، بی بی اے اور بی ایس )او ڈی ایل(پروگراموں میں داخل طلبہ کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردی گئیں ہیں۔طلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کی شعبہ امتحانات نے ملک بھر میں 750۔

امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔امتحانی مراکز میں کرونا ایس اوپیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ، امتحانی مراکز میں عملے اور طلباء و طالبات کے لئے ماسک پہننا لازم ہوگا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں