جے یو آئی

وفاقی وزراء کی بیرون ملک دولت واپس لانے کے لئے اقدام کئے جائیں، جے یو آئی

اسلام آبا د(گلف آن لائن)ترجمان جے یو آئی (ف)اسلم غوری نے پینڈورا پیپرز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزراء کی بیرون ملک دولت واپس لانے کے لئے اقدام کئے جائیں۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ پنڈورا پیپرز نے حکمراں اشرافیہ کی کرپشن کا پردہ چاک کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ شوکت ترین خود تو ٹیکس بچانے کی خاطر آف شور کمپنیوں بناتے ہیں اور قوم کو ٹیکس دینے کی تلقین کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وفاقی وزراء کی بیرون ملک دولت واپس لانے کے لئے اقدام کئے جائیں۔

انہوںنے کہاکہ چوروں کے اس گروہ کا سرغنہ عمران خان پہلے خود مستعفی ہو،موجودہ جعلی دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت کسی انکوائری کمیشن کو نہیں مانتے،قوم چینی سکنڈل،ادویہ سکنڈل اور گندم سکنڈل کی تحقیقات کے نتائج دیکھ چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ جعلی صادق اور امین وزیراعظم کی آدھی کابینہ چور ثابت ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ چوروں کا سرغنہ اپنی چوری چھپانے کے لئے دوسروں کو چور کہتا رہا۔اسلم غوری نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے ہر تحقیقاتی کمشن نے چوروں کو تحفظ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں