شازیہ مری

پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام پر مہنگائی کی کارپیٹ بمباری کر رہے ہیں، غریب کیلئے ایک عدد بلب روشن کرنا مشکل بن جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ نالائق حکمرانوں کو ادراک نہیں کہ پٹرول، گیس اور بجلی مہنگی کرنے سے ہر چیز مہنگی ہوتی ہے ،ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار نے ملک کوانیمل فارم ہائوس بنا دیا ہے ، بلاول بھٹو زرداری عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں