مسرت جمشید چیمہ

ملکی دولت کو ٹڈی دل کی طرح چٹ کرجانیوالی اپوزیشن دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب نہ دیکھے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ ملک و قوم کی دولت کو ٹڈی دل کی طرح چٹ کر جانے والی اپوزیشن دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ماضی کے ادوار میں کرپٹ ٹولے نے ٹڈی دل کی طرح افزائش کی لیکن موجودہ حکومت اس کی بیخ کنی کیلئے انسانی اختیار کے مطابق جو ممکن ہوا اس کیلئے کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوںنے نہ صرف خود کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے عوام کا خون چوسا بلکہ کئی طرح کے مافیازکو بھی کرپشن کے ذریعے توانا کیا جو ہر جگہ اپنے پنجے گاڑھ چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان حکومت میں آنے کے بعد پہلے دن سے ان مافیاز کے خلاف نبرد آزما ہیں اور انشا اللہ انہیںجڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نہ صرف اداروںکو سیاست بلکہ کرپشن زدہ کیا جس کی وجہ سے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ، کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کے لئے تین سال کافی نہیں لیکن یہ طے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور نظام کو درست کرنے کیلئے عملی آغاز کرتے ہوئے پیشرفت شروع کر رکھی ہے اور انشاللہ خرو ہوںگے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں