مسرت جمشید چیمہ

اپوزیشن آئندہ دوسال بھی اسی تنخواہ پر کا م کرتی رہے گی ،انتخابات 2023ء میں ہونگے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کا اتحاد خود اپوزیشن کیلئے بوجھ بن چکا ہے ،اپوزیشن آئندہ دوسال بھی اسی تنخواہ پر کا م کرتی رہے گی اور عام انتخابات 2023ء میں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگراپوزیشن جماعتوںکی نام نہاد قیادت بڑھکیں لگا کر اپنے لوگوں کو تازہ دم اورکارکنوں کو ساتھ جوڑے رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھلا کیا شکایت ہے لیکن یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ اپوزیشن کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اوریہ اسی طرح شہر شہر خاک چھانتے ہوئے نظر آئے گی ۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے انتہا کی محنت کی ہے اور اب بہتری کے آثار نمایاں ہیں،عوام دوبارہ ملک کی باگ ڈور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے ہاتھ میں دے کر وزیر اعظم عمران خان کی انتھک محنت کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے بلکہ ملکی اداروں کے خلاف منفی بیان بازی اور اقتدار کیلئے بیرون ملک یاترا کرنے والوں کا کڑامحاسبہ کرے گی ۔ علاوہ ازیں مسرت جمشید چیمہ نے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر کا کلیدی کردار تھا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں