پیسا ایوارڈز

مہوش حیات، واسع چوہدری اور یاسر حسین پیسا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے

کراچی (گلف آن لائن)سالانہ ‘پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز’ (پیسا) کیلئے دوسرے سال کے ایوارڈز کی میزبانی کرنیوالوں کے نام سامنے آگئے۔رواں برس مہوش حیات، واسع چوہدری اور یاسر حسین پیسا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے مدینت جمیرا وینیو میں ہوگی۔اس حوالے سے انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں میزبانوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تقریب کی میزبانی کریں گے۔

خیال رہے کہ واسع چوہدری اور یاسر حسین اس سے قبل بھی کئی ایوارڈ شوز کی میزبانی کرچکے ہیں۔تاہم اداکارہ مہوش حیات پہلی مرتبہ ایوارڈ شو کی میزبانی کرنے جارہی ہیں۔پہلی مرتبہ انتظامیہ نے ‘یوٹیوبرز، انسٹاگرامرز، ٹک ٹاکرز، ولاگرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز’ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔دوسرے سالانہ ‘پیسا’ ایوارڈز کیلئے کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے کسی بھی ایوارڈز کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں