جرمن چانسلر

مشرقی یوکرائن تنازعہ،جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدرکی پوٹن سے بات چیت

برلن(گلف آن لائن )جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازعے کے حل کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازعے کے حل کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔اس سے قبل ان دونوں یورپی رہنمائوں نے سہ فریقی مشاورت کے لیے یوکرائن کے صدر وولودیمیر سیلنسکی کے ساتھ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی۔

برلن میں ایک جرمن حکومتی ترجمان کے مطابق اس مشاورت کے دوران چاروں سیاست دانوں نے اتفاق کیا کہ ان کی حکومتوں کے وزرائے خارجہ جلد ہی آپس میں ملیں گے۔ مشرقی یوکرائن میں 2014 سے جاری تنازعے کے دوران روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرائن کی فوج کے مابین لڑائی میں اب تک تیرہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اطراف کے مابین فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اکثر دیکھنے میں آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں