پاکستان ہاکی فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کی تیاری کیلئے26رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کی تیاری کے لئے26رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا،ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ تعینات، کیمپ 21 اکتوبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا،تفصیلات کے مطابق 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 26 کھلاڑیوں کو قومی سینئر ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوا لیا ہے۔ کیمپ 21 اکتوبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے محکمانہ این او سی، چھ ماہ معیادی پاسپورٹ، بارہ عدد پاسپورٹ سائز تصاویر سمیت 21 اکتوبر کو کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کو رپورٹ کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں جن 26 کھلاڑیوں کو بلوایا گیا ہے ان میں منیب الرحمٰن(گول کیپر، سوئی سدرن گیس)، اکمل حسین(گول کیپر، واپڈا)، دفاعی کھلاڑی: مبشر علی (واپڈا)، ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، تعظیم الحسن (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی (واپڈا)، آصف حنیف (ماڑی پیٹرولیم)، امجد علی خان (واپڈا)، اسامہ بشیر (ایئرفورس)، جنید کمال (نیشنل بینک)، فیضان (نیشنل بینک)، فارورڈز: عمر بھٹہ (واپڈا)، علی شان (سوئی سدرن گیس)، ایم اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس)، رانا سہیل ریاض (سوئی سدرن گیس)، اعجاز احمد (واپڈا)، احمد ندیم (نیشنل بینک)، حمزہ وحید (ایئر فورس)، سلمان رزاق (واپڈا)، نوید عالم (سوئی سدرن گیس)،

عبید اللہ (سندھ،واپڈا)، نوحیز زاہد ملک (نیشنل بینک)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، جنید منظور (نیشنل بینک)، زین اعجاز (زرعی ترقیاتی بینک) اور ذکریا حیات (ایئرفورس) شامل ہیں،کیمپ کمانڈنٹ ، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید ہونگے جبکہ کوچز اولمپین سید سمیر حسین( ایئر فورس) اور اجمل خان لودھی انٹرنیشنل(سیالکوٹ) ، ندیم خان لودھی(سیالکوٹ) ویڈیو انالسٹ اور عابد امین (لاہور) بطور فریکل ٹرینر اومی ہاکی تربیتی کیمپ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں